آیت اللہ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل کا تازہ ترین دھمکی
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کاڈ لیور آئل: اٹھارویں صدی کی بدبودار دوا جو کمزور ہڈیوں کے لیے آج بھی اہم ہے
فوج کی تیاری کی ہدایت
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم اور انہوں نے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: ایران
علی خامنہ ای کی جانشینی

انہوں نے کہا کہ امریکی شراکت دار کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار
ایرانی عوام کی حمایت
ان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور تبدیل کرنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں 2 سالہ بچہ سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق، اہل علاقہ سراپا احتجاج
مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ طور پر ان کا جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کی منظوری
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا ہے۔








