وفاقی وزیر عطاتارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی، افغان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 481 ہوگئی
آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغان رجیم کے 481 کارندے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور سپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
نقصان کا خلاصہ
عطاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 696 سے زائد کارندے زخمی ہوئے، افغان طالبان رجیم کی 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کر لیا گیا، 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کردی گئیں، افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا اپ ڈیٹ
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 4 March✅ Summary of Afghan Taliban losses
▪️481 Killed,
▪️696 + Injured
▪️226 Check posts destroyed
▪️35 Posts captured
▪️198 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️56 locations across Afghanistan effectively…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 4, 2026








