جب سے افغانستان میں افغان طالبان رجیم آئی، پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 8 ہزار شہادتیں ہوچکی ہیں،طارق فضل چودھری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس پر سب کو تشویش ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی خیبرپختونخوا تمام حدود پار کر رہے ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
پاکستان کی امن کی کوششیں
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف کبھی جارحیت کی بات نہیں کی، ہم نے خود کش حملے برداشت کیے، بم پھٹتے رہے لیکن امن کے لیے پاکستان کی توانا آواز رہی۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ بھارت نے پہل کی تو پاکستان نے جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
افغانستان کے ساتھ تعلقات
افغانستان کے لیے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہماری ہمدردیاں ہمیشہ افغانستان کے ساتھ رہی ہیں۔ جب سے افغانستان میں افغان طالبان رژیم آئی، پاکستان میں دہشتگردی میں ساڑھے 8 ہزار شہادتیں ہوچکی ہیں۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے افغان رژیم کو آگاہ کیا گیا لیکن اس نے توجہ نہ دی۔ افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کے لیے دس ارب روپے کا تقاضا کیا ہے۔
وزیر کی ٹویٹ
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری
ہمارا ملک ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس پر سب کو تشویش ہے
تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے کردار ادا کیا ہے
پاکستان نے بھارت کے خلاف کبھی جارحیت کی بات نہیں کیہم نے خود کش حملے برداشت کیے، بم پھٹتے رہے لیکن امن کے لیے… pic.twitter.com/wGh04d6EXU
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) March 4, 2026








