قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں مگر صرف ہاں میں ہاں ملانے کے لیے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد کا حال
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، بریفنگ پارلیمنٹ کے اندر ہونی چاہیے۔ پاک فوج ہماری ہے، ملک ہمارا ہے، ہر معاملے پر ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر سے ملاقات تک نہیں کروائی جارہی اور پھر فوٹو سیشن کی توقع کی جاتی ہے۔ 3 کروڑ ووٹ لینے والی جماعت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں مگر صرف ہاں میں ہاں ملانے کے لیے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ ہم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، نیشنل سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ حکومت راہ فرار اختیار نہ کرے کہ ہم نے یہ کہا کہ بریفنگ ایوان میں دیں۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
قومی سلامتی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، بریفنگ پارلیمنٹ کے اندر ہونی چاہیے۔ پاک فوج ہماری ہے، ملک ہمارا ہے — ہر معاملے پر ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مگر ہمارے لیڈر سے ملاقات تک نہیں کروائی جارہی اور پھر فوٹو سیشن کی توقع کی جاتی ہے؟ 3 کروڑ ووٹ لینے والی جماعت کو نظرانداز نہیں کیا جا… pic.twitter.com/wWNK8e8ZSN
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) March 4, 2026








