پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بینائی میں نمایاں بہتری
پمز اسپتال میں عمران خان کا طبی معائنہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پمز اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چارج لینے پہنچا تو دفتر پر پڑا بڑا سا تالہ منہ چڑھا رہا تھا، پرانے لوگ بلا کے سمجھ دار ہوتے تھے۔مروت، دید مرید سے اُن کی آنکھوں بھری ہوتی تھیں
معائنہ کی تفصیلات
ہم نیوز کے مطابق معائنہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف کی دوسری انجیکشن ڈوز کے فالواپ کے طورپرکیا گیا۔ دورانِ معائنہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی بصری صلاحیت، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ معائنہ اور آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرنے والے نہیں ، خیبر پختونخوا میں پرامن سیاسی کارکنوں پر شیلنگ قابل افسوس ہے: بلاول
صحت کی صورتحال اور سفارشات
میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی کی بینائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔ بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے۔
طبی ریکارڈ کا جائزہ
پمز انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ معائنے کے دوران بانی کے طبی ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کسی ہنگامی مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔








