امریکہ کے پاس 500، 1000 اور 2000 پاؤنڈ وزنی گریویٹی بموں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جائے گا، امریکی وزیر دفاع کا بیان۔
امریکی وزیرِ دفاع کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس 500، 1000 اور 2000 پاؤنڈ وزنی گریوٹی بموں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے ہیڈ کوچ کی جانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا
جنگ کی نوعیت
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی منصفانہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی اسے منصفانہ ہونا تھا بلکہ ہم انہیں اس وقت نشانہ بنا رہے ہیں جب وہ کمزور حالت میں ہیں۔
ایرانی فضائی حدود پر کنٹرول
اپنے بیان میں انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دنیا کی دو طاقتور ترین فضائی افواج ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گی۔








