ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا دعویٰ
ایران کے حملوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے معمر خاتون کا انتقال، عمر کتنا تھی؟
ٹرمپ کا کردار
علی لاریجانی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مضحکہ خیز حرکتوں کے نتیجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں جھونک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا
ایران کی جانب سے چیلنج
علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ امریکی عوام خود حساب کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ کیا اب بھی امریکا "پہلے" ہے یا اسرائیل؟
کامیابی کی قیمت
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے انتباہ کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی آپ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔








