اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی فوجی عہدیدار
ایران کا اسرائیل کے جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ
تہران(ڈیلی پاکستان آن لان)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے سے ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات بند ہوگئیں
ایرانی فوجی عہدیدار کا بیان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا حکومت کو مشورہ دیدیا
دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر کا ذکر
عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی: مولانا فضل الرحمٰن
ایران کی فوجی صلاحیتیں
ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔
ایران کی خودمختاری کا دفاع
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔








