35 ہزار پاکستانی ایران میں موجود، واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں؛ اسحاق ڈار
پاکستانیوں کی موجودگی بیرون ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت 35 ہزار پاکستانی ایران میں موجود ہیں جنہیں واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد، وزیر اعلیٰ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
کویت میں پاکستانی عملہ
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کویت میں ایک لاکھ دو ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں، جن میں سے صرف سات لوگ وزٹ کے لئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
قطر میں پاکستانیوں کی تعداد
اسی طرح قطر میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ہیں جن میں سے 14 سو عارضی طور پر وہاں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی صورتحال
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 21 لاکھ پاکستانی ہیں، جن میں سے 4 ہزار عارضی طور پر وہاں گئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف
سعودی عرب میں پاکستانیوں کی موجودگی
سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، جہاں حالات کافی بہتر ہیں۔
گلف ممالک میں پاکستانیوں کی تعداد
ان کا کہنا تھا کہ 45 لاکھ پاکستانی گلف ممالک میں کام اور دیگر امور کے لئے موجود ہیں، بحرین میں 1 لاکھ 34 ہزار 64 پاکستانی مقیم ہیں جبکہ اردن میں 18 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔








