پاکستان کے ہتھیاروں کے لیے بھاری مالی مدد دی، سعودی عرب کے پاس پہلے ہی کئی بم ہیں، امریکی ماہر Duane Clarridge کا پرانا انٹرویو وائرل
ایران کے خلاف کارروائیاں
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں اور پھر تہران کی طرف سے خلیجی ممالک میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے بعد مختلف ممالک کے دفاعی معاملات زیربحث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
امریکی ماہر کا دعویٰ
اس دوران ایک امریکی ماہر Duane Clarridge کا جولائی 2015 کا انٹرویو وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے پاس کئی نیوکلیئر بم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو
انٹرویو میں سوالات
دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ سعودی عرب کے پاس مشرق وسطیٰ میں سے زیادہ پیسہ ہے، کیا ممکنہ طور پر نیوکلیئر بم حاصل کرلینے سے متعلق آپ کو تشویش ہے؟ جس کے جواب میں امریکی ایکسپرٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس پہلے ہی بم ہیں لیکن لوگ یاد نہیں کر پارہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے۔۔۔
پیشگوئی کی تصدیق
میزبان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب کے پاس نیوکلیئر بم ہیں؟ جس پر Duane Clarridge نے کہا کہ کئی۔۔۔ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ سعودی عرب ہی تھا جس نے پاکستانیوں کو ایٹمی ہتھیاروں کے لیے بلینز آف ڈالر کی مالی مدد دی اور بدلے میں کچھ لیا۔ اب لوگ اس پر بحث کر سکتے ہیں کہ چار نیوکلیئر ڈیوائسز پر حق تھا یا پھر سات پر، لیکن اس پر کوئی بحث نہیں کہ ان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔
ٹویٹر پر تبصرہ
جب سوال ہوا کہ سعودی عرب کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے کیا ان کے پاس ایٹم بم ہے؟
تو امریکی ایکسپرٹ نے کہا سعودی عرب کے پاس پہلے ہی نیوکلیئر بم ہے، پاکستان کی نیوکلیئر بم پر اربوں ڈالر سعودی عرب نے لگائے تو پاکستانی بم انکا بھی ہے یہ بات کرو کہ ان کے پاس ہیں لتنے؟
pic.twitter.com/9TuMgrIw7c— RAShahzaddk (@RShahzaddk) March 4, 2026








