گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، جہازوں کی ری فیولنگ شروع
گوادر بین الاقوامی ایئرپورٹ کا سنگ میل
گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ جہازوں کو ری فیول کرنے کا سٹیشن لگا دیا گیا ہے اور پی ایس او کی مدد سے ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے: جاوید لطیف
عمل کی تفصیلات
یوٹیوبر مرزمل نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ یہ ایک بڑا کمپلیکس ہے جہاں عام گاڑی کی طرح فیول نہیں ڈالا جاتا۔ اس عمل میں ڈلیوریز، سٹوریج، اور ٹیسٹنگ تمام چیزیں دیکھیں جاتی ہیں۔ اس کا پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ ملک بھر میں گوادر جانے والی فلائٹس اپنے شیڈول کے مطابق چل سکیں گی۔
بین الاقوامی فائدے
مزید بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ مختلف ممالک کی پروازیں اگر فیول کی ضرورت محسوس کریں گی تو وہ بھی یہاں لینڈ کر سکیں گی۔ اس سے ایئرپورٹ کی نیٹ ورکنگ میں اضافہ ہوگا۔ جب یہاں پر ریپیئرنگ اور مینٹیننس کی سہولیات شروع ہوں گی تو ہماری خواہش کے مطابق مختلف ملکوں کی ایئرلائنز یہاں رکیں گی اور اپنی منزل پر روانہ ہوں گی۔
اچھی خبر
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور یہاں پر جہازوں کو ری فیول کرنے کا اسٹیشن لگا دیا گیا ہے
پی ایس او کی مدد سے یہ ایئرپورٹ پر ری فیولنگ شروع ہو گئی ہے#Balochistan#Gawadar pic.twitter.com/6k0uKfsJ8a— Muzamil (@muzamil_45) March 4, 2026








