امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھڑوانے میں ناکام، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
آبنائے ہرمز کی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیے
امریکا کی کوششیں ناکام
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتِ حال برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہایت ہلکا، بے حد مضبوط، ویوو نے پاکستان میں X Fold5 متعارف کروا دیا
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت بڑھ کر 77 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کی پیش گوئی
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔








