سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کیخلاف اپیل سننے کا اختیار نہیں: وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی عدالت میں متوازی اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹس نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

چیف جسٹس کا بیان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم میں وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نگرانی یا اپیل سننے کا اختیار نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور توسیع کی منظوری دیدی

مقدمہ بازی کی حدود

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ آئین لامتناہی مقدمہ بازی کی اجازت نہیں دیتا، قانونی جنگ کا کہیں نہ کہیں اختتام ضروری ہے۔ زمین کے معاوضے کا جھگڑا عوامی اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ایک نجی معاملہ ہے۔ آرٹیکل 184(3) کا غیر معمولی اختیار صرف عوامی مفاد کے لیے ہے، انفرادی شکایات کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی

نظرثانی درخواست کا رد

چیف جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ کے 12 ستمبر 2024 کے حکم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو اصلاحی نظرثانی کے نام پر دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے

آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی کا حق محدود ہے۔ سپریم کورٹ سے نظرثانی مسترد ہونے کے بعد معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2015 میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جسے 2022 میں ایک 2 رکنی بینچ نے بدل دیا۔

کیس کی نوعیت

درخواست گزار اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان زمین کے معاوضے کا کیس تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...