بابر اعظم کو ون ڈے سکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
محمد یوسف کا اظہار حیرت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سٹار بیٹر بابراعظم کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ سے باہر کرنے پر شدید حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 41 دہشتگرد ہلاک
بابر اعظم کی شمولیت پر محمد یوسف کا تبصرہ
محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کرنا تو حیران کن تھا لیکن اب انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا اگر صرف آرام دینے کا فیصلہ نہیں ہے تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن سرور شہیدؒ پاکستان کے لیے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
غیر منطقی فیصلوں پر سوالات
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسے غیر منطقی فیصلے کون کر رہا ہے۔
#BabarAzam’s inclusion in the #T20WorldCup was surprising, but his exclusion now, if it’s not simply a case of being rested is mind boggling. Who is making these senseless decisions.
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) March 4, 2026
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
پی سی بی کا فیصلہ
واضح رہے کہ پی سی بی کا بابراعظم کو ٹیم سے باہر رکھنے کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، ٹیم کو آخری سپر ایٹ میچ میں سی لنکا کے خلاف 65 رنز کے مارجن سے کامیابی درکار تھی جو حاصل نہ ہو سکی۔
بابر اعظم کی کارکردگی
اگرچہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے 6 اننگز میں صرف 91 رنز بنائے تاہم حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کی فارم بہتر رہی تھی جہاں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 165 رنز اسکور کیے تھے جن میں ان کے کیریئر کی 20 ویں ون ڈے سنچری بھی شامل تھی۔








