گورنمنٹ کالج ساہیوال الومنائی ایسوسی ایشن کی سالانہ ری یونین تقریب 28 مارچ کو ہو گی

سالانہ ری یونین تقریب

لاہور( کلچرل رپورٹر) گورنمنٹ کالج ساہیوال الومنائی ایسوسی ایشن اپنی سالانہ ری یونین تقریب کا رواں ماہ 28 مارچ کو گورنمنٹ کالج ساہیوال میں انعقاد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

خصوصی مہمان

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو کی میزبانی میں ری یونین تقریب میں کالج کے سابق طالب علم وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ بطور مہمانِ خصوصی اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد بطور مہمانِ اعزاز شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عروب جتوئی سے رشوت لینے کا مقدمہ، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

رجسٹریشن کی معلومات

اس تقریب میں کالج کے ہر سابق طالب علم کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے جو 15 مارچ تک اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ جی سی ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مجیب الرحمان شامی، سرپرست اور وائس پرنسپل ڈاکٹر افتخار شفیع، صدر ایلومنائی عاطف محمود صاحب، سینئر نائب صدر سعید آسی، نائب صدر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم اور گورننگ باڈی کے ارکان سجاد میر، ریاض مسعود اور دیگر عہدیداران ری یونین تقریب میں شمولیت کے لیے جی سی ساہیوال کے سابق طلباء سے رابطے کر رہے ہیں جن میں اعلیٰ عدلیہ کے سابق ججز، سابق اور موجودہ بیوروکریٹس اور معروف سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

تقریب کی تفصیلات

اس عشائیہ تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔ تقریب کے موقع پر جی سی ساہیوال کے مجلہ ’’ساہیوال‘‘ کی رونمائی بھی ہوگی جبکہ اس تقریب میں مشاعرہ اور ہلکے پھلکے ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...