عالمی اور علاقائی سطح پر سونا سستا ہو گیا
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسییشن کے مطابق سونا 2 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 2401 روپے سستا ہونے پر قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5144 ڈالر کا ہو گیا۔








