ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی سے دوچار ہونے والی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لال بٹن نہیں دبانا تھا
کپتان اور کوچ میں تبدیلی نہیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی فارمیٹ میں کپتان اور کوچ تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ ماضی کے برعکس کرکٹ بورڈ پالیسیوں میں تسلسل کا خواہش مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ: اسرائیلی وزیراعظم عوام کا اعتماد کھونے لگے، مقبولیت میں تیزی سے کمی
موجودہ ٹیم کی حمایت
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی کو بورڈ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقت یہ ہے کہ بڑے ہوں یا چھوٹے سب ہی فارم 47 والے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
مستعفی سلیکٹر اور نئی تقرری
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ ماضی کی شکستوں کے بعد کوچ اور کپتان کو ہٹانے کے بجائے انہیں اعتماد دینا چاہتا ہے، جب کہ مستعفی ہونے والے سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے استعفے کے بعد خالی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ابوظہبی سے واپسی پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سلیکشن کمیٹی اور ہائی پرفارمنس سینٹر
علاوہ ازیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔








