پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھا اور واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی : اعظم نذیر تارڑ

پاکستان کا موقف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی، بلکہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا اور تنازع کو روکنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: گھٹنے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا اور اگلے ہفتے سے بولنگ شروع کر دوں گا، شاہین آفریدی

پارلیمنٹ میں گفتگو

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان نے اپنے ہمسایوں کو مقدم رکھا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے حملے کی مذمت کی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے دو گھنٹوں میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا اور یہ بھی کوشش کی کہ یہ تنازع پھیلے نہ اور سعودی عرب کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ یہ زمین آپ کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک کی خود مختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی، سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

تحقیقات کا حکم

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور کراچی میں جو معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سفارتخانے دراصل اسی ملک کی حدود ہی تصور ہوتے ہیں، اس لیے ان کا جھنڈا اس پر لگا ہوتا ہے۔ ہمیں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مظاہرین سے اپیل

ہمارے لیے یہ ایک سبق ہے کہ ریاست کو اس سے بہت پہلے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ جبکہ مظاہرین سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کریں گے کہ آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ آپ کی حکومت آج تک پوری طرح غیر جانبدار ہے، اور ہم کشیدگی میں کمی کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بھی یہی بیانیہ ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...