وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی تشکیل
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔
ان کیمرہ بریفنگ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات.
وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے.
امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے… pic.twitter.com/mRCIekVozC
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 5, 2026
ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔
سہولت کے اقدامات
اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔
شرکاء
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔








