کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
کوہاٹ میں نئی تیل اور گیس کی دریافت
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجاج کو آسائش اور سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے: سردار محمد یوسف
نئی دریافت کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے خط میں بتایا کہ برگزئی ایکس ون کنویں سے 3 ہزار 765 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 1 کروڑ 12 لاکھ مکعب گیس مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں: وزیر خزانہ
کھدائی کے عمل کی معلومات
خط کے متن کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 ہزار 170 میٹر گہری کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے نشپا بلاک میں مزید تیل و گیس کی دریافت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
آپریٹر اور شراکت دار
او جی ڈی سی ایل نشپا بلاک کی 65 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی شراکت دار ہے۔








