ایرانی سیلز تقریب کے لیے انڈیا آئے تھے، ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں: کانگریس

سری لنکا کے قریب امریکی حملہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سری لنکن ساحل کے قریب ایرانی جنگی بحری جہاز کو امریکی آبدوز کی جانب سے نشانہ بنائے جانے اور مودی سرکار کی خاموشی پر ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا نے ٹرمپ کے بیانات کے بعد اپنے سفیر کو امریکہ سے واپس بلا لیا

کانگریس کی تنقید

بی بی سی اردو کے مطابق کانگریس کی ترجمان نے مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ایرانی سیلرز ایک تقریب کے لیے انڈیا آئے تھے، جس کے لیے انڈیا نے انھیں مدعو کیا تھا۔ وہ ہمارے مہمان تھے۔ جب وہ واپس جا رہے تھے تو ایک امریکی آبدوز نے اُن کے جہاز پر حملہ کر کے انھیں ہلاک کر دیا لیکن وزیر اعظم مودی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔ یہ بزدلی ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم مودی کا سمجھوتہ انڈیا کو شرمندہ کر رہا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے۔

ایرانی جہاز کی شرکت

یاد رہے کہ سری لنکن حدود کے قریب ڈوبنے والے اس ’آئی آر آئی ایس دینا‘ نامی بحری جہاز نے انڈیا کی میزبانی میں عسکری مشق ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026‘ میں شرکت کی تھی۔

بحریہ کی تصدیق

انڈین بحریہ کی ایسٹرن نیول کمانڈ نے 17 فروری کو ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی تھی، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ گذشتہ مہینے یہ ایرانی جہاز انڈین بندرگاہ وشاکاپٹنم میں موجود تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...