ایرانی ڈرون ہمارے علاقے میں آ گرے: آذربائیجان کا دعویٰ
ایرانی ڈرون کے بحری حدود کی خلاف ورزی
باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے اس کے علاقے میں آ گرا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹو پاور کو جوڈیشل پاور کیلئے استعمال کیاگیا، انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے عافیہ صدیقی کیس میں ریمارکس
حادثہ کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت پر، جبکہ دوسرا قریبی گاؤں میں ایک سکول کے نزدیک آ گرا ہے۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے کان اور دانت صاف کر کے طبی معائنے کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا
سرکاری احتجاج
جیو نیوز کے مطابق، وزارتِ خارجہ نے اس واقعے پر ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے: شاہین آفریدی
آذربائیجان کا موقف
آذربائیجان نے کہا ہے کہ اس طرح کا حملہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
ایران سے وضاحت کا مطالبہ
باکو حکومت نے ایران سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ضرورت پڑنے پر مناسب جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔








