تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے شاہانہ اخراجات پر سوالات اٹھا دیئے
پاکستان تحریک انصاف کی تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے شاہانہ اخراجات پر سوالات اٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا جنون چنیوٹ کے بزرگ کو کچے کے علاقے میں لے گیا
اخراجات کی تفصیلات
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ 86 کروڑ وی آئی پی فلائٹس پر خرچ کس کی منظوری سے،کیا سی ایم صاحبہ عوام کو بتائیں گی کہ یہ رقم کیوں ضروری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
عوام کی مشکلات
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ سی ایم ہاؤس، وزراء کے پروٹوکول، سرکاری گاڑیاں کل سالانہ خرچ کتنا ہے۔بجلی مہنگی حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے 8.67 ارب عوام کی جیب سے کیوں ۔ ان کاکہناتھا کہ ایک طرف 86 کروڑ کی شاہانہ پروازیں دوسری طرف مہنگی بجلی کا نیا بم ،حکمران فضاؤں میں، عوام بلوں تلے پروٹوکول پہلے، عوام بعد میں،کیا یہی ریاستی ترجیحات ہیں غریب بل دے یا بچوں کو کھانا کھلائے ؟
کفایت شعاری کی ضرورت
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سرکاری پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات میں فوری کمی کی جائے کیا کفایت شعاری صرف عوام کیلئے ہے؟ کیا یہ عوامی خدمت ہے خزانہ خالی ہے یا ترجیحات غلط ہیں؟ ان کاکہناتھا کہ کیا کفایت شعاری صرف تقریروں تک محدود ہے؟ یہ رقم عوامی فلاح پر خرچ نہیں ہو سکتی تھی۔








