خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، دھواں اٹھ رہا ہے: ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
حملے کی تفصیلات
پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق خلیج میں نشانہ بنائے گئے امریکی آئل ٹینکر سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرنے کے اسرائیلی بیانات کی مذمت کردی
آبنائے ہرمز پر کنٹرول
’’جنگ‘‘ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اِنہیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔
حملے کی تصدیق
تاہم اس حملے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔








