قطر نے گیس کی برآمدات معطل کردیں، عالمی منڈی میں قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

قطر کی گیس کی برآمدات میں معطلی

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ریاست قطر نے قدرتی گیس کی برآمدات معطل کردی ہیں جس کے باعث عالمی گیس مارکیٹ میں کئی ہفتوں تک قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی، دالوں کی قیمتیں مڈل مین کے کردار کے باعث کم نہیں ہو رہیں: وزیر خزانہ

پیداوار کی روک تھام کی وجوہات

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے اس ہفتے گیس کی پیداوار روک دی ہے جب کہ معمول کی پیداوار بحال ہونے میں کم از کم ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ قطر دنیا کی تقریباً 20 فیصد مائع قدرتی گیس (LNG) برآمد کرتا ہے اور اس کی عالمی منڈیوں تک تمام تر سپلائی آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتیں سچ ثابت کر دیں: طلال چودھری

آبنائے ہرمز کی بندش

ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث اس اہم ترین آبی گزرگاہ میں جہاز رانی تقریباً رک گئی ہے۔ قطر کی گیس زیادہ تر یورپ اور ایشیا کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے بڑے خریداروں میں پاکستان، جنوبی کوریا، بھارت، جاپان اور چین شامل ہیں۔ گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث اب ان ممالک میں ممکنہ قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اثرات

ماہرین کے مطابق پیداوار رکنے کے بعد بحرِ اوقیانوس اور بحرالکاہل کے علاقوں میں ایل این جی کارگو کے حصول کے لیے مقابلہ بڑھ گیا ہے۔ جس کے باعث یورپ اور ایشیا میں گیس کی قیمتیں اور ایل این جی فریٹ ریٹس کئی برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...