پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا، درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری تک اضافے کا امکان
پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
بارش کا امکان
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 6 سے 7 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ 9 سے 11 مارچ کے دوران بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
کسانوں اور سیاحوں کے لیے ہدایات
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








