پاکستانی میڈیا میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، آئی سی سی ورلڈ کپ کے اشتہارات کے نام پر ایک ارب روپے کے مشتبہ خفیہ فنڈز کی ٹرانسفر کا دعویٰ سامنے آگیا

دعویٰ: پاکستانی میڈیا میں مالی بے ضابطگیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عدیل راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے پاکستانی میڈیا سے جڑی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے ایک کیس کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تقریباً ایک ارب روپے کے مشتبہ خفیہ فنڈ ٹرانسفرز کا سراغ ملا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں مختلف ذرائع سے مقامی اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔

رقوم کی منتقلی کا طریقہ کار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ کے صارف اور صحافی عدیل راجا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر رقوم کی منتقلی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی ورلڈ کپ کے اشتہارات کے نام پر کی گئی۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی نیٹ ورک، ڈمی کمپنیوں اور غیر ملکی سم کارڈز کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستقبل میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا

تحقیقات کی پیش رفت

یہ مالی سرگرمیاں گزشتہ تقریباً تین سال کے دوران سری لنکا، دبئی اور نیپال کے راستوں کے ذریعے چلائی جاتی رہیں۔ تحقیقات کے دوران بعض مقامات پر کارروائیاں بھی کی گئیں جن میں موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مالی ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند بینک اکاؤنٹس، جن میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، کی چھان بین جاری ہے تاکہ رقوم کے اصل ماخذ اور حتمی استعمال کا تعین کیا جا سکے۔

عدیل راجا کا ٹویٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...