بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان تک رسائی اور علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
عظمیٰ خان کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان تک رسائی کے لیے آرٹیکل 199 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبی لنک بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کا اعزاز حاصل کرلیا.
علاج کے دوران رسائی فراہم کرنے کی استدعا
عظمیٰ خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر کے ان کے طبی معائنے اور علاج کے دوران اُن تک رسائی دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کروانے کا انتظام کیا جائے۔ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنے میں شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا
بلڈ ٹیسٹ اور علاج کی درخواست
عظمیٰ خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ دوران حراست اور علاج کے دوران معالجین، اہلِ خانہ اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ 3 ماہ کی بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔
سماجی میڈیا پر ردعمل
عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی پہلی ایسی درخواست آگئی جو کسی کیس میں متفرق درخواست کے طور پر نہیں، علیحدہ پٹیشن کی شکل میں آرٹیکل 199 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے وکیل عزیز بھنڈاری ہوں گے
— Sohail Rashid (@SohailRashid8) March 5, 2026








