بین الاقوامی پانیوں میں بغیر کسی پیشگی انتباہ کے ایرانی بحریہ کے فریگیٹ ڈینا کونشانہ بنانے پر امریکی کو سخت پچھتاوا ہوگا، سید عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساحلوں سے تقریباً دو ہزار میل دور سمندر میں ایک سنگین اور افسوسناک کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
فریگیٹ ڈینا پر حملہ
ایرانی بحریہ کا فریگیٹ ڈینا، جس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، کو بین الاقوامی پانیوں میں بغیر کسی پیشگی انتباہ کے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں روسٹرم پر گیا، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ کو سلام کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا; سہیل آفریدی
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور سمندری روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈفرنٹ کرکٹ کلب نے زولٹیک کو شکست دے کر پاکستان کرکٹ لیگ کا فائنل جیت لیا
امریکا کو سخت پچھتاوا ہوگا
ہم واضح طور پر متنبہ کرتے ہیں کہ اس حملے کے ذریعے جو خطرناک نظیر قائم کی گئی ہے، اس کے نتائج دور رس ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ امریکا کو اس قدم پر سخت پچھتاوا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
The U.S. has perpetrated an atrocity at sea, 2,000 miles away from Iran's shores.
Frigate Dena, a guest of India's Navy carrying almost 130 sailors, was struck in international waters without warning.
Mark my words: The U.S. will come to bitterly regret precedent it has set. pic.twitter.com/cxYiI9BLUk
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 5, 2026








