پاکستانیوں کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار طے کرنے کی تجویز
وفاقی حکومت کی نئی تجاویز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
وزارت توانائی کی ورکنگ رپورٹ
ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کرکے وزیراعظم کو بریفنگ دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
مشرق وسطی کی صورتحال کا اثر
مشرق وسطی کی صورتحال سنگین رہنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جلد فیصلے کی توقع ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مانیٹرنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔








