عظمی بخاری بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات دینے سے باز رہیں، رمضان ریلیف پیکج پر مردہ سیاست چمکانا پنجاب حکومت کی بے حسی کاثبوت ہے، شفیع جان
شفیع جان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے معاملات پر بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات دینے سے باز رہیں۔ رمضان ریلیف پیکج پر اپنی مردہ سیاست چمکانا پنجاب حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، ثقلین مشتاق کی اپنے دامادشاداب خان کا دفاع کرنے کی کوشش، محمد حفیظ نے آڑھے ہاتھوں لے لیا
رمضان ریلیف پیکج کی شفاف تقسیم
شفیع جان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو امدادی رقم کی شفاف تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کا الزام جھوٹ اور منفی سیاسی پروپیگنڈا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات
پنجاب حکومت کی کارکردگی
پنجاب حکومت کے وزراء کو پہلے اپنے صوبے کی بدترین کارکردگی کا جواب دینا چاہیے، پھر خیبرپختونخوا پر تنقید کریں۔ عظمیٰ بخاری رمضان پیکج پر تنقید کرنے سے پہلے جعلی وزیراعلیٰ کے لیے خریدے گئے طیارے کا حساب پنجاب کے عوام کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس ملک میں سفارش، اپنی بات منوانے اور نالائق آدمی کو اونچی مسند پر بٹھانے کا رواج ہے، “جھولی چک“ اور کاسہ لیسوں کو آگے آنے کا موقع ملا
خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات
خیبرپختونخوا حکومت عوامی فلاح و بہبود اور مستحقین کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔ رمضان پیکج کی تقسیم شفاف طریقہ کار کے تحت جاری ہے، اسے سیاسی رنگ دینا شرمناک ہے۔
عوام کی سمجھداری
خیبرپختونخوا کے باشعور عوام جھوٹے پروپیگنڈے اور منفی سیاست کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان آج بھی مسلم لیگ (ن) کے وزراء کے اعصاب پر سوار ہیں۔ جعلی مقدمات میں پابند سلاسل رکھنے کے باوجود ن لیگ کے وزراء عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔








