ایران نے شمالی پہاڑی سلسلے البرز میں امریکا کا ایف 15 طیارہ مار گرایا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کا ایف 15 طیارہ مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: مسکین حجازی نے کہا قائد اعظم نے عوام الناس کی خوشحالی کے لیے پاکستان بنایا تھا لیکن آج ناجائز طریقوں سے دولت میں اضافہ زندگی کا حاصل بن چکا ہے۔
طیارے کے گرنے کی اطلاع
ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ شمالی ایران کے پہاڑی سلسلے البرز میں گرا۔ دوسری جانب سینٹ کام نے ایران کے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید کردی۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی طیارہ ایف 15 گرنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ قبل ازیں ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوگیا۔ تباہ کردہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کے قابل تھا، ریڈار کی رینج 5 ہزار کلومیٹر اور قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں:چوہدری شجاعت حسین
سینٹ کام کا بیان
دوسری جانب سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کیلئے موبائل لانچر استعمال کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میزائل فائر کر کے پورے خطے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی فوج ان خطرات کو ختم کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر تاثر
BREAKING: IRGC 🇮🇷 claims it shot down a U.S. F5 fighter jet and destroyed 3 Hermes drones and a MQ-9 drone in western and southwestern Iran.
151 pic.twitter.com/y8DLzrroOI— petergriffin (@MFR4231) March 5, 2026








