پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی پارکنگ میں اوور چارجنگ کرنے پر تین افراد گرفتار
مقدمہ: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پارکنگ میں اضافی فیس
لاہور(زین بابو) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی پارکنگ میں شہریوں سے زائد فیس وصول کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
حکم کی تعمیل
ڈیلی پاکستان کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچ گئے اور پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات کی تصدیق ہونے پر تین افراد کو گرفتار کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کی ریلی پر حملہ، ایک جاں بحق، علی مدد جتک محفوظ رہے
شہریوں کی شکریہ

کارروائی کے اثرات
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناجائز طور پر اضافی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر شہریوں نے بروقت کارروائی پر ڈی سی لاہور علی اعجاز اور اے سی ماڈل ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملتا ہے اور قانون کی بالادستی قائم ہوتی ہے۔








