ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 1230 تک پہنچ گئی
ایران میں حملوں کا اثر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 77 افراد جان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی
جوابی حملوں کی تفصیلات
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ بحرین میں میزائل مار گرانے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
دیگر ممالک میں نقصانات
اسی طرح کویت میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ عمان کی ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے میں بھی ایک شخص جان سے گیا۔








