مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ، ابوظہبی ایئر پورٹ پر دھماکوں کی اطلاعات
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدگی کی طرف جا رہی ہے، اب متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں دھماکوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے
دھماکوں کی اطلاعات
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں، جس پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ میزائل حملے کے خطرے سے نمٹ رہی ہے۔ اسی طرح قطر کے دارالحکومت دوحہ اور بحرین کے شہر منامہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
امریکی آبدوز کا واقعہ
کشیدگی میں یہ اضافہ بدھ کے روز سری لنکا کے قریب سمندری حدود میں امریکی آبدوز کے ہاتھوں ایرانی جنگی جہاز کی غرقابی کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکہ اس اقدام پر بری طرح پچھتائے گا"۔
قطر کی حفاظتی اقدامات
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قطر نے امریکی سفارت خانے کے قریبی علاقوں سے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی بمبار طیاروں کو مار گرایا ہے۔








