چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری
نیب کے چیئرمین کی عہدے میں توسیع
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔
توسیع کی شرائط
چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔








