ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ذہن پر ایک عجیب سا بوجھ سوار رہے گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ کو چاہئیے کہ تھوڑی سی میٹھی چیز لے کر اس کو قبرستان میں پھیلا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ترکیہ کے قومی دن پر پیغام، ترک قوم اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک راستہ بند ہوگیا ہے تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ آج شام تک روحانی مدد حاصل ہوگی اور غیر متوقع ذریعے سے آپ کے لئے نیا راستہ بن جائے گا، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، ہندو امریکن فاؤنڈیشن کس کی آلۂ کار نکلی ۔۔۔؟ گارڈین کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا دن ہے آپ کی بڑی رکاوٹ دور ہوگی جس بات کو لے کر اتنے دنوں سے پریشان چلے آ رہے تو وہ ایسے سیدھی ہوگی کہ بے ساختہ اللہ پاک کا شکر ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور گلوبل افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبر کے درمیان معاہدہ پر دستخط
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے غصے پر قابو رکھیں زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو آپ کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جائے۔ خاص طور پر گھریلو ماحول کو خراب ہونے سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مسائل کا حل چاہیے، انتشار کی سیاست نہیں ،نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمن
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جہاں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو فوری نوید استخارے کی ضرورت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کر دی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
زحل چند دنوں تک زائچے میں قیام کرے گا یہ رکاوٹوں اور مشکلات کو ہوا دیتا ہے۔ آپ نے بہت سنبھل کر چلنا ہے اور چند دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنی کوشش جاری رکھیں۔ آپ منزل کے قریب ہیں، اگر ہمت ہار گئے تو مفت میں آئی ہمت ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ آج کا دن مدد دے گا، تبدیلی کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور اسرائیل کی کشیدہ صورتحال پر چینی صدر کا روسی ہم منصب سے اہم رابطہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نوکری میں جاری پریشانی ختم ہوگی۔ آج بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ دماغ پر جس چیز کا خوف تھا وہ بھی انشاءاللہ نکل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
روحانی قوت بڑی تیزی سے کام کرے گی آپ اس سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بھی دعا مانگیں گے وہ ضرور پوری ہوگی۔ آج ایک بڑا مقصد حاصل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محبوبہ کے بے روزگاری کے طعنوں سے تنگ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مفروضیات زیادہ ہوں گی، مگر آمدن میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ آج زیادہ تیزی دکھانے کی کوشش مت کریں۔ کسی خاص قسم کا فائدہ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قومی یکجہتی کے جذبے کی نئی روح پھونک دی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کا قبلہ اب کافی حد تک درست ہوگیا ہے۔ آپ کو اب خود بخود مناسب سمت دکھائی دے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ضرور سننے کو ملے گی، انشاءاللہ۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیز کے اثرات کی ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی دے رہی ہے، پھر بھی آپ خود استخارے کا سہارا لیں اور آج فوری گوشت کا صدقہ دیں۔








