خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان-بھارت جنگ نے سرحدی علاقوں کے باسیوں کی سوچ بدل دی مگر کیسے؟ جانیے
چین کی برآمدات پر پابندیاں
دوسری جانب چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈيزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا
عالمی سطح پر ریفائنریز کی پیداوار میں کمی
امریکی میڈيا کے مطابق جاپان، انڈونیشیا اور بھارت سمیت کئی ممالک ریفائنریز کی پیداوار میں کمی اور برآمدات عارضی طور پر معطل کر چکے ہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی توانائی کی سپلائی
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے اور اقوام متحدہ نے بھی عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے.








