جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: جرمن وزیر خارجہ
جرمنی کی پالیسی
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کا کہنا ہے کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیلابی ریلے سے پنجاب کے 9 اضلاع ہائی الرٹ
واضح اعلان
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہان وڈیفل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک
چین کی تشویش
ادھر چین نے بھی خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور چینی وزیر خارجہ نے روس، ایران، عمان، فرانس، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
مذاکرات کی اہمیت
چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق معاملات حل کیے جائیں ، ملٹری آپریشن ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس جایا جائے۔








