برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان
برطانوی وزیراعظم کا اعلان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا
نیا سامان بھیجنے کی تفصیلات
اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 4 لڑاکا طیارے ٹائفون کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
ایران کے حوالے سے بیان
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر ابتدائی حملوں کا برطانیہ حصہ نہیں بنا، ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی۔
صادق خان کا تبصرہ
دوسری جانب میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا جنگ میں شریک نہ ہونا اور عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔








