سعودی عرب ایرانی سفیر کے بیان کے مطابق، دوران جنگ اپنی فضائی حدود اور سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر شکرگزار ہیں
ایران کا سعودی عرب کا شکریہ
ریاض( ویب ڈیسک )ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اپنی فضائی حدود اور سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنة الخوارج سویلین علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے: آئی ایس پی آر
ایرانی سفیر کا بیان
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنائتی نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک سعودی حکومت کے اس مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود، سمندری پانیوں یا سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ “ہم سعودی عرب کی جانب سے بار بار دیئے گئے اس مؤقف کو سراہتے ہیں کہ وہ اپنی فضائی حدود، پانیوں یا سرزمین کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔”
سفارتی کوششیں
خیال رہے کہ جنگ کے آغاز سے قبل بھی ریاض حکومت نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ اس کی فضائی حدود ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔








