مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال، چھ دن بعد پہلی پرواز کی پاکستان آمد
کراچی میں جنگی صورتحال کا اثر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پانچ دن بعد پہلی پرواز کی پاکستان آمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیریبین لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دبئی سے نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پرواز 28 فروری سے دبئی میں پھنسے مسافروں کو لے کر ریلیف کے طور پر پہنچی۔ اس پرواز میں 300 سے زائد مسافر دبئی سے کراچی پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد و یکجہتی میں ہے جملہ مسائل کا حل: ڈاکٹر حسن قادری کا سیرت النبیؐ کانفرنس میں خطاب
فضائی بحران کی شدت
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سے دھیلے کا روادار رہا ہوں تو میرا سر اور آپ کے جوتے، سچائی بد تمیزی ہے تو آپ کی سوچ کا بھی اللہ حافظ ہے، ایک فقرے نے تن بدن میں آگ لگا دی
پروازوں کی منسوخی
فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں متاثر ہوئی تھیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لئے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لئے 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
ہنگامی انخلا کی پروازیں
دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے تھے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔








