پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور بیرون ممالک سے کئے گئے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا
پاکستان کا سائبر حملوں کا مؤثر جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور بیرون ممالک سے ہونے والے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا نے چین سے جدید J-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا
جدید سکیورٹی سافٹ ویئر کی تیاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جدید سکیورٹی سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ نیشنل سرٹ حکام نے بتایا کہ نیشنل سرٹ نے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (ای ڈی آر) اور اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا ہے۔
ملک بھر میں انسٹالیشن
ای ڈی آر سافٹ ویئر ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال کر دیا گیا ہے۔








