پنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ایک ایونٹ کی میزبانی بھی ملے گی، آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
اینٹی ڈرون یونٹس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے۔ یہ اینٹی ڈرون یونٹ سپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔
ڈرون پر پابندی
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں.








