جمہوریہ پرتگال کی اسمبلی میں “غلط معلومات اور جمہوریت” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس کا موضوع
دبئی (طاہر منیر طاہر) جمہوریہ پرتگال کی اسمبلی میں "غلط معلومات اور جمہوریت" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ڈیپ فیک ویڈیوز، جعلی خبریں، اور آن لائن گردش کرنے والے آڈیو مواد کے بارے بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوچ شریف سے پنجند ہیڈ ورکس زیادہ دور نہیں، یہاں سے زیادہ لذیذ گرلڈ فش پہلے کبھی نہیں کھائی، ہمارا ایک دوست یہ فش ہمیں بذریعہ ویگن بہاولپور بھجوا دیتا ہے
اجلاس کا مقصد
اجلاس میں بحث میں شفافیت اور یورپی اور قومی اداروں کے ساتھ بہتر رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ غلط معلومات کو روکا جا سکے اور جمہوری اقدار کی حفاظت کی جا سکے۔ کانفرنس میں جمہوریہ پرتگال کی اسمبلی کی انتظامی کونسل کے صدر ایمیڈیو گوریرو، انابیلا کیبرل فریرا، جمہوریہ پرتگال کی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل، یورپی پارلیمنٹ کی ترجمان ڈیلفائن کولارڈ اور پرتگال میں اوو رسیز پاکستانیوں کی ترجمان شمع بٹ نے شرکت کی۔
شمع بٹ کا بیان
اجلاس میں شرکت کے بعد شمع بٹ نے کہا کہ "Disinformation and Democracy" کے موضوع پر اجلاس میں شرکت ایک بصیرت انگیز اور افزودہ تجربہ تھا جس میں بین الاقوامی بدلتے حالات کے بارے جاننے کا موقع ملا۔








