ایران سے داغے گئے میزائل روکنے کی کوشش جاری ہے: اسرائیلی فوج
اسرائیل کی دفاعی افواج کی نئی کوششیں
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ وہ ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے نئے میزائلوں کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار
میزائلوں کی نشاندہی اور دفاعی نظام کی کارکردگی
ایک بیان میں کہا گیا کہ 'کچھ دیر پہلے اسرائیلی افواج نے ایران سے اسرائیل کی حدود کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی، دفاعی نظام خطرے کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح، سہیل آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ مفت کر دیے
ہوم فرنٹ کمانڈ کی احتیاطی ہدایات
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہوم فرنٹ کمانڈ نے 'احتیاطی ہدایت' متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے موبائل فونز پر بھیجی ہے۔
علاقے کے لوگوں کے لیے ہدایات
ان افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 'محفوظ جگہ میں داخل ہوں اور تاحکم ثانی وہیں رکے رہیں۔'








