ایران کا دارالحکومت تہران میں بتدریج انتظامی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
ایران کی انتظامی سرگرمیوں کی بحالی
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے دارالحکومت تہران میں بتدریج انتظامی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی بار ایسا ہوتا کہ وہ اپنی دنیا میں اتنے گم ہوتے کہ لاکھ آوازیں دو ہاتھ سے ہلاؤ مگر وہ جہاں پہنچے ہوتے وہاں سے دنیاوی بات یا آواز سنائی ہی نہیں دیتی تھی۔
ملازمین کی واپسی
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بتدریج انتظامی سرگرمیاں بحال کرے گا، تہران میں قائم تمام وزارتیں، ادارے اور ایگزیکٹو باڈیز 8 مارچ سے اپنے 20 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی توسیع پسندانہ سوچ، علاقائی خودمختاری پر ایک اور حملہ… بھارتی افواج کی میانمار میں کارروائی، ڈرون حملے
خواتین ملازمین کے لئے ہدایات
اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام خواتین ملازمین گھروں سے کام کریں گی جبکہ بعض بینک بھی کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو 6 وکٹوں کا نقصان، رضوان بغیر رن کے پویلین واپس
مستثنیٰ ادارے
ایران نے کہا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے، میونسپلٹی، میڈیکل سنٹرز، فوج، قانون نافذ کرنے والے اور سکیورٹی ادارے اس ہدایت سے مستثنیٰ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں کم سن بچی کا قتل، 10 سالہ کزن گرفتار
کام کی جگہ پر موجودگی
اس کے علاوہ تمام انتظامی عہدیداروں کیلئے اپنے کام کی جگہ پر موجود ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
امریکی اسرائیلی حملوں کی صورتحال
یہ ہدایت ملک پر جاری امریکی اسرائیلی حملوں کے باوجود سامنے آئی ہے۔








