پنجاب میں 3 ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کرنے کا فیصلہ، 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق
فلڈ زون کی خالی کرنے کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں 3 ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مردانہ لباس پہن کر کام کرنے والی نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا
دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات کی پابندی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات سیلاب سے گرنے کی صورت میں امداد نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے
پائیدار مانیٹرنگ کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آبی گزرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کے لئے مستقل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ زون میں تعمیرات بنانے پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹس نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
چنیوٹ میں بند کی منظوری
وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں بند بنانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پر اصولی منظوری دے دی۔ انہوں نے ان فلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمنٹ کو اہم ہدایت کردی۔
آبی ذخائر کی استعداد میں اضافہ
اس موقع پر کالا باغ اور سدھنا کے مقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
سڑکوں اور رابطوں کی بحالی
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور راستوں کی بحالی مکمل ہو چکی ہے۔ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹر طویل 186 روڈز، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارکو روبیو کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ سے رابطہ
جدید آلات کی فراہمی
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو فلڈ آپریشن کے لئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 10 لینڈنگ کرافٹ / بیڑے، بوٹ کیئرئیر ٹرک، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات، فلائنگ لائف بوائے جیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ میں ائیرشو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
پنجاب میں سیلابی زون کی تفصیلات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 5 دریاؤں پر فلڈ کے حوالے سے 1990 ہائی رسک زون، 1278 میڈیم رسک زون، اور 3169 لو رسک زون موجود ہیں۔ پنجاب میں آبپاشی کے 183 پراجیکٹ جاری ہیں، جبکہ 298 ڈرین /سیلابی نالے اور 67 ڈرینج سسٹم کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی۔ اگلے سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔
پلاننگ کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز کو اجلاس میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلاننگ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔








