ابوظہبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا
ابوظہبی ائیرپورٹ سے پروازوں کی بحالی
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا۔
پروازوں کی بحالی کی تاریخ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، یو اے ای حکام نے سیکیورٹی جائزے اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد آج 6 مارچ سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی کی ایک ائیرلائن ابتدائی مرحلے میں چند اہم شہروں کے لیے محدود پروازیں چلائے گی۔
مسافروں کے لیے ہدایات
پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ حالات بہتر ہونے پر مزید مقامات کے لیے پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔ ائیرلائن حکام کے مطابق 28 فروری تک جاری کیے گئے ٹکٹ رکھنے والے مسافر بغیر کسی فیس کے نئی بکنگ کراسکتے ہیں۔
21 مارچ تک کی پروازوں کے مسافر ریفنڈ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ مسافروں کو تصدیق شدہ ٹکٹ یا باقاعدہ اطلاع کے بغیر ائیرپورٹ آنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔








