وزیراعظم اور انڈونیشیا کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران پر اظہارتشویش

وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈونیشیاء کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بحران پر شدید مذمت

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ برادر خلیجی ملکوں پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انڈونیشیاء کے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ملکوں کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

تحمل اور سفارت کاری کی اہمیت

دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے تمام معاملات تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔

افغانستان کے حوالے سے گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...